بیجنگ (این این آئی)چین کے شہریوں نے رات کی تاریکی میں سیاہ آسمان پر پراسرار روشنی دیکھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مبصرین کا خیال ہے کہ اس منظر کو 17 لاکھ شہریوں نے دیکھا جن میں سے چند نے ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شئیر کیا۔چین کے شہری اس روشنی کو اڑن طشتری سمجھ رہے
تھے جبکہ کچھ کا خیال تھا کہ یہ کوئی پراسرار چیز ہے جو رات کی تاریکی میں سفر کررہی ہے۔انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر نمودار ہونے والی روشنی پہلے ایک زرد نقطے کی طرح نظر آئی اور پھر یہ شلعے کی صورت اختیار کر کے چلنے لگی۔انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔