پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بے روزگاروں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے ہزاروں نئی نوکریوں کا اعلان کر دیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دے دی اور تھانوں کواراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی ویمن سیفٹی ایپلیکیشن اور ڈی ایچ اے میں

ڈرائیونگ لائسنس سینٹر اور گلشن راوی پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کا آن لائن افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اورپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت نوتعمیر شدہ پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس کی عمارت میں خصوصی اجلاس ہوا، جس میں عثمان بزدار نے پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دی اور گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے قانون سازی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب نے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، پولیس عوام کو بہترین سروس دے اور تمام وسائل مہیا کریں گے۔عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر پولیس افسر کو میرٹ پر کام کرنے کی آزادی میسر ہے، صوبے میں انوسٹی گیشن کے عمل کو مرکزی انوسٹی گیشن سینٹر سے مانیٹر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پراسیکیوشن اور انوسٹی گیشن کے درمیان اشتراک کار کو بہتر بنایا جائے، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے معیاری انوسٹی گیشن بہت ضروری ہے، پہلی مرتبہ انوسٹی گیشن کیلئے ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات اور پولیس میں رشوت کا خاتمہ ہو، ہم نے وسائل دیئے، پولیس اب کام کرکے دکھائے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…