لاہور (آن لائن)درآمد شدہ چینی 83.5 روپے فی کلو میں فروخت ہو گی جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد شدہ چینی کمرشل بنیادوں پربعض تھوک پر کاروبار کرنے والوں کی بجائے پرچون کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کو دی جائے گی۔
فروخت شدہ چینی کاباقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کے مطابق. 83.5 روپے فی کلو چینی کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا جائے گا۔سہولت بازاروں میں درآمد شدہ چینی 81.5 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس پر عملدرآمد کروانے کی فوری ہدایات کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب چینی اور گھی کی قیمت میں25روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے پشاو ر کی تاریخ میں چینی سب سے بلند درجہ تک پہنچ گئی ہے چینی کی بوری 5100روپے تک پہنچ گئی ہے ہول سیل میں چینی 98روپے سے 105روپے فی کلو جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی 110روپے سے 120روپے جبکہ بعض علاقوں میں 125روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہےگھی تیسرے درجے کے 180روپے سے 20روپے اضافہ کے ساتھ 200روپے ہو گیا ہے لوکل گھی فی کلو کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پہلے درجے ، دوسرے درجے کی گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے پہلے درجے ، دوسرے درجے کے قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہری تیسرے درجے کے گھی اور آئل استعمال کر رہے ہیں ۔