جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی پولیس نے مریم نواز کو مفرور قرار دے دیا‎

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مزار قائد پر نعرے بازی اور تقدس پامالی کیس میں پولیس نے چالان میں مریم نواز کو مفرور قرار دے دیا ،تاہم سرکاری وکلا نے پولیس چالان پراعتراض عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں مزار قائد پر نعرے بازی اور تقدس کی پامالی کیس کی سماعت ہوئی،

پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا۔پولیس نے چالان میں مریم نواز کو مفرور قرار دے دیا ،تفتیشی افسر نے کہا کہ مدعی مقدمہ سے کئی باررابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔سرکاری وکلا نے پولیس چالان پر اعتراض کردیا، جس پر افسر نے کہا چالان میں مزار کیبورڈ سربراہ غلام اکبر کا نام بطور گواہ شامل نہیں ، چالان پراعتراضات دور کرنے کیلئے3روزکی مہلت دی جائے۔قبل ازیں مقامی عدالت نے مزار قائد بے حرمتی کیس میں مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنماکیپٹن (ر)صفدر کو آئندہ سماعت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔سٹی کورٹ کراچی میں مزار قائد پر نعرے بازی اور بے حرمتی کے کیس کی سماعت میں لیگی رہنما کیپٹن (ر)صفدر پیش نہیں ہوئے۔ وکلا نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی۔وکیل نےبتایا کہ کیپٹن (ر)صفدر شہر سے باہر ہیں،  پیش نہیں ہوسکتے جبکہ تفتیشی افسر نے بھی کیس کا چالان جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کیلئے 3 دن کی مہلت دے دی۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر کیس کا عبوری چالان جمع کروایا جائے۔ کیپٹن(ر)صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…