جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سستی سواری بھی عوامی پہنچ سے دور ہونے لگی ، موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک سوزوکی نے جی آر 150 سمیت 4 موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 3000 روپے تک کا اضافہ کردیاہے۔پاک سوزوکی کی جانب سے جی آر 150 کی قیمت بڑھائے جانے کے بعد 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ دیگر موٹرسائیکلوں کی قمیتوں کا

اطلاق یکم نومبر سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔سب سے کم قیمت والی پاک سوزوکی موٹرسائیکل110 سی سی جی ڈی1110 (ایس)اب 1 ایک لاکھ 81 ہزار میں فروخت ہوگی۔سوزوکی کے سب سے مہنگی موٹر سائیکل گکسسر 150 کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دو ماہ قبل کمپنی نے گکسسر 150میں 20ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد اس کی قیمتِ فروخت 5لاکھ 99ہزار روپے ہے۔پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو ڈالر کے نرخوں نے نمایاں طور پر متاثر کیا ہے کیونکہ جمع اور مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والے بہت سارے حصے اور خام مال درآمد کیا جاتا ہے۔لہذا جب ڈالر بڑھ جاتا ہے تو درآمدات مہنگی ہوجاتی ہیں اور جب ڈالر کی قمیت میں کمی واقع ہوتی ہے تو درآمدات سستی ہونے کا امکان ہوتا ہے لیکن ڈالر کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گاڑیوں کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں کی قیمیوں میں اضافہ خام مال مہنگا ہونے پر ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر چین، تھائی لینڈ اور کوریا سے آٹو پارٹس منگوانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…