منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

فردوس عاشق اعوان کو بڑا عہدہ سونپ دیا گیا‎

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پی ٹی آ ئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں پنجاب حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے

پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔وہ مشرف دور میں بھی وفاقی وزیر رہ چکی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں وزارت اطلاعات کا قلمدان انکے پا س تھا اور پھر جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنی تو وہ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات تعینات رہی ہیں ۔ اپریل کے مہینے میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدہ سے علیحدہ ہوگئی تھیں ۔اب انہیں پنجاب میں معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کیا گیا ہے۔ان کا بنیادی مقصد پنجاب حکومت کی پالیسیوں کو میڈیا میں موثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت پنجاب فردوس عاشق اعوان سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا جس اعتماد کا اظہار ان پر ایک بار پھر کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگی ۔وہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہیں اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں اور منصوبوں کا فروغ اور میڈیا میں اچھا امیج اجاگر کرنا انکی ترجیحات میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ اعتماد کو برقراررکھاہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…