جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی طویل عرصے بعد وطن واپسی، کس نے پاکستان واپس بلوایا ہے؟ حیران کن انکشاف

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی+ مانیٹرنگ)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی وطن واپس پہنچ گئے، وہ کئی سالوں سے بیرون ملک میں مقیم تھے۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق پاکستان کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی گزشتہ روز دبئی سے اسلام آباد پہنچے، اْن کی والدہ کچھ عرصے سے کافی علیل ہیں۔واضح رہے کہ حیدر عباس رضوی کئی سالوں سے بیرون ملک میں مقیم تھے۔

22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ایم کیو ایم رہنمانے فاروق ستار کی سربراہی میں بننے والی جماعت کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا تاہم گزشتہ کچھ ماہ قبل ہونے والی ایم کیو ایم خلیج کے دوران فاروق ستار نے حیدر عباس رضوی کو براہ راست پریس کانفرنس کے دوران جھاڑ بھی پلائی تھی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حیدر بھائی میں نے آپ کے میسج خود پڑھے جس میں آپ نے بہادر آباد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا اور کارکنان کو بھی اسی بات کی ترغیب دی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی سروس میں بطور ڈرائیور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ذریعہ معاش چلا رہے ہیں البتہ اس تصویر کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کی مخالفت کے باوجودوہ پاکستان واپس آئے ہیں، اس بارے میں میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ انہیں آنے کا گرین سگنل ایم کیوایم پاکستان کے ایک سینئر رہنما کی طرف سے دیا گیا، وطن واپس پہنچنے پر ان کا استقبال پارٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کیا، سابق رکن قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں ٹھہرایا گیا ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پہلی مرتبہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…