اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

شرمیلا فاروقی کی سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ دیکھ کر آپ بھی ۔۔۔صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مغربی تہوار” ہیلو وین” اب پاکستان میں بھی بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے جس کے لیے شوقین افراد بھوتوں اورچڑیلوں سمیت مختلف خوفناک روپ دھارتے ہیں۔پیپلزپارٹی کی رہنمااوررکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بھی اس بارہیلو وین کے لیے

خصوصی میک اپ کروایا اور مداحوں کے لیے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں۔مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اس مرتبہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویر یں پوسٹ کی ہیں۔شرمیلا فاروقی کی جانب سے انسٹاگرام پر ہیلووین کے موقع پر خوفناک لباس اور روپ تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں شرمیلا فاروقی ڈھانچے کے ڈیزائن کی سیاہ شرٹ پہنے اور ہیلووین میک اپ کے باوجود بھی دلکش لگ رہی ہیں۔شرمیلا کو ہیلوووین لک دینے کے لیے میک اپ آرٹسٹ نے شرمیلا کے چہرے کے دونوں اطراف منفرد طرز کا میک اپ کیا ہے۔ان تصاویر میں کھڑی شرمیلا فاروقی صارفین کو خوف میں مبتلا کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔میک اپ کے لحاظ سے کھوپڑیوں سے سجے کاسٹیوم میں ملبوس شرمیلا کے پوز ان کے فالوورز کے لیے دلچسپی کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ چونکانے کا بھی باعث بنے۔

شیئر کی گئی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں پی پی رہنما نے 18سالہ باصلاحیت میک اپ آرٹسٹ کے فن کو بھی سراہا ہے۔شرمیلا فاروقی کی تصویروں پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے اس تہوار میں اتنی دلچسپی ظاہر کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔واضح رہے کہ ”ہیلووین”ایک مغربی تہوار ہے جو کہ بہت سے مشرقی ممالک میں بھی 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک قسم کے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…