منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان نے گلگت میں اے ٹی ایم مشین کے منہ کھول دیئے ہیں،پیپلز پارٹی نے اہم مطالبہ کر دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کونیب کے ذریعہ دبائو میں لانا اورگلگت بلتستان کے انتخابات کوہائی جیک کرنے کے لیے وزیراعظم سمیت وفاقی وزراء کی سرگرمیاں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے،عمران خان نے گلگت میں اے ٹی ایم مشین کے منہ کھول دیئے ہیں،

الیکشن کمیشن کومعاملے کا فوری نوٹس لینا چاہئے،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا اگلا جلسہ پشاورمیں ہوگا،اپوزیشن کودبائو میں لانے کے لیے نیب کا استعمال کیا جارہا ہے،حکومت دھمکیوں پراترآئی ہے،اپوزیشن کودیوارسے لگانے کے لیے غداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں،گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلزپارٹی میڈیاسیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایم این اے ڈاکٹرشاہدہ رحمانی،پیپلزپارٹی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان،شکیل چوہدری،سردارنزاکت ، اداکارایوب کھوسہ،طارق خٹک دیگربھی موجود تھے۔ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں الیکشن سے قبل وفاقی حکومت کی سرگرمیاں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہیں،امین گنڈا پورایک وزیر ہونے کے باوجود گلگت میں کیوں موجود ہیں،وفاقی حکومت گلگت میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کرچکی ہے،خان صاحب نے گلگت میں اے ٹی ایم مشین کے منہ کھول دیئے ہیں،اعلان کیا جارہا ہے کہ جو جتنے ووٹ دے گا اسے اتنے ترقیاتی منصوبے ملیں گے ،گلگت بلتستان میں نگران حکومت کے لوگوں سے وفاقی وزراء ملاقاتیں کررہے ہیں،تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا ہے،الیکشن کمیشن اس پر ایکشن لے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کواپوزیشن کوجھکانے اوردبا میں لانے کے لیے استعمال

کیا جارہا ہے،اب حکومت دھمکیوں پراترآئی ہے نیب کے علاوہ غداری کا حربہ اختیارکیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ این ائی سی وی ڈی پر چھاپہ افسوس ناک عمل ہے نیب سیاسی کو سیاسی ٹول کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، این آئی سی وی ڈی جاکر نیب گردی کرنا یہ کیا میسج ہے ؟ وفاقی حکومت نے میڈیکل پروفیشن پر جو سرجیکل اسٹرائیک کی ہے قابل مذمت ہے،پی آئی اے پر بھی سرجیکل

اسٹرائیک کی گئی ہے،پائلٹس کی مرعات میں 44 فیصد کمی کردی گئی ہے جب جہاز کے کیپٹن کو ڈی مورالائز کریں گے تو کیسے چلے گی کمپنی ؟۔ یہ عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے اوراخلاقیات کی حدوں کوپارکیا گیا ہے،نیب متنازع بن چکا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں نفرت آمیز پوسٹر بانٹے جا رہے ہیں جسکی مزمت کرتے ہیں ،آپ سلیکٹڈ ہیں

حکمرانی آپ سے ہو نہیں رہی اس لئیے نیب آپ کے ہاس ہتھیار ہے،پی ڈی ایم عوام کی آواز ہے آپ اس سے گھبرا رہے ہیں ،اب آپ غداری کے فتوے دے رہے ہیں دھمکیوں پراترآئے ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ ایاز صادق کے بیان پر اگر انڈین میڈیا خبر چلا رہا ہے تو مودی جن کی تعریف کر رہا ہے ان کے خلاف کیا ہوگا ،حکمران این آر او اور کرپشن کی بات کر کے عوام کا پیٹ نہیں بھرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ ملک گرے لیسٹ میں ہے اور وفاق اس کو سیلیبریٹ کر رہا ہے،کہا جا رہا ہے کہ بلیک لیسٹ میں گیا تو اپوزیشن ذمہ دار ہوگی،حکومت نے ملک کواس سے بچانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا اگلا جلسہ پشاور میں ہو گا،

حکمرانوں نے چھ ماہ سے پارلیمنٹ کو یرغمال بنا کرآرڈیننس پاس کرائے ہیں،ملکی مفاد میں اپوزیشن نے کئی قوانین کی منظوری میں ساتھ دیا مگریہ بتائیں اس سب کے باوجود آپ آج ڈھائی برس بعد بھی ادھر ہی کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے مطلب گرے لسٹ میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…