جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

ایاز صادق کا لہجہ بتا رہا ہے کہ وہ کسی اور کی زبان بول رہے ہیں، شہباز شریف کا یہ کام ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی گیم کھیل رہے ہیں، اعتزاز احسن کا بڑا دعویٰ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا لہجہ بتا رہا ہے کہ وہ کسی اور کی زبان بول رہے ہیں،ایاز صادق کی گفتگو نواز شریف جیسی لگتی ہے اور ایاز صادق کے بیان کے پیچھے

محرک کوئی اور ہے،شہباز شریف کا درخواست ضمانت واپس لینا ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی گیم کھیل رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کی ملاقات سے پہلے نواز شریف کا موقف اب والا نہیں تھا کیونکہ نواز شریف اس وقت نام لے لے کر للکار رہا ہے۔ نواز شریف کی بیان بازی کا پہلا مقصد مریم نواز کو لندن بلوانا اور دوسرا مقصد اپنی دولت بچانا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف کا درخواست ضمانت واپس لینا ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی گیم کھیل رہے ہیں۔ایاز صادق کے بیان سے متعلق رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ ہم نے ابھی نندن کو جہاز سمیت گرایا اور بھارتی پائلٹ کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق واپس بھیجا گیا،اگر ہمارے موقف میں ڈھیل آئے گی تو ملک کو نقصان ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…