لاہور( این این آئی )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پورے ملک کو دوزخ بنادیا ہے ،پٹرول کی قیمتوں میں برائے نام کمی کر کے گیس زیادہ مہنگی کر دی گئی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ٹماٹر انار سے اور انڈا ڈالر سے مہنگا ہو چکا ہے۔شبلی فراز اپنا ماضی یاد رکھتے تو کبھی غداری کے فتوے نہ بانٹتے ۔
افسوس شبلی فراز گفتگو کرتے وقت اپنے والد کے افکار بھول جاتے ہیں ۔ہمیں سب یاد ہے جب احمد فراز کی شاعری سرکاری میڈیاپر ممنوعہ تھی ،شبلی فراز کو بھی یاد ہوگا جب ان کے والد پر غداری کے فتوے لگتے تھے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وقت آنے پر عوام ان حکمرانوں کو مشرف کی طرح عبرت کا نشان بنا دیں گے۔