واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں سالانہ ایک ملین ٹن سے زائد پلاسٹک کا کوڑا درست طریقے سے ٹھکانے نہیں لگایا جاتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تازہ تحقیقی مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی شہری اوسطا فی کس سالانہ تیرہ سو سے زائد پلاسٹک بیگز سڑکوں، جھیلوں اور سمندروں میں پھینک دیتے ہیں، جو اس کوڑے کا درست ٹھکانہ نہیں ہوتا۔
اس بارے میں آخری مرتبہ سروے چار سال قبل کیا گیا تھا، جس کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ سب سے زیادہ یعنی 46.3 ملین ٹن پلاسٹک کا کوڑا کرکٹ امریکا ہی سے پھیلتا ہے۔ تازہ مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ امریکا میں سالانہ بنیادوں پر 1.2 ملین سے لے کر ڈھائی ملین ٹن تک پلاسٹک کا کوڑا دریاں، نہروں اور سمندروں میں پھینک دیا جاتا ہے، جس سے ماحول پر انتہائی منفی اثر پڑتا ہے۔