منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

قومی کرکٹرز کی زمبابوے کیخلاف میچ کے دوران گرائونڈ میں ہی نماز مغرب کی ادائیگی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ایک روزہ میچ میں 26 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ۔راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں جب زمبابوے ٹیم ہدف کا تعاقب کررہی تھی تو پانی کا وقفہ کیا گیا۔

اس دوران قومی ٹیم کے کرکٹرز فخر زمان، عابد علی، افتخار احمد اور محمد رضوان نے گرائونڈ میں ہی نماز مغرب ادا کی۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 282 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے اور زمبابوے کو 282 رنز کا ہدف دیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنے تواس موقع پر عابد علی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔کپتان بابر اعظم نے 19 رنز بنا ئے اور وہ وکٹوں کے پیچھے کیچ آٹ ہو گئے جب کہ امام الحق 58 رنز بنا کر رن آٹ ہوگئے۔ محمد رضوان نے 14 رنز اکٹھے کئے جبکہ افتخار احمد 12 رنزہی بنا سکے، حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔فہیم اشرف اور عماد وسیم

نے آخری اوورز میں انتہائی تیز رفتاری سے رنز بنائے، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 23 اور 34 رنز بنائے، اس طرح مقررہ پچاس اوورز میں پاکستان آٹھ وکٹ کے نقصان پر 281 رنز بنا سکا، پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔زمبابوے کی پوری ٹیم 255 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس طرح تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…