عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھینا جانے لگا۔۔۔ جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری

28  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کیا۔یاد رہے وفاقی کابینہ نے 22 ستمبر کو94 ادویات

کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی ،ہائی بلڈپریشر ،کینسر،دل اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کی اضافہ شدہ قیمت31 جون 2021 تک منجمد رہے گی ،اضافہ شدہ ایم آر پی کے حصول کیلئے دو شرائط ہوں گی ،حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے بعدہسپتالوں میں داخل مریضوں کا علاج عذاب بن گیا ہے ۔مہنگی ادویات خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے غریب شہری موت کی دہائی دینے لگے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے شہری اورنگزیب نے بتایا کہ ان کی اہلیہ چندہ بی بی کینسر کے مرض میں مبتلا ہے اور کئی مہینوں سے پمز ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کینسر کاعلاج انتہائی مہنگاہے تاہم حکومت کی جانب سے ادویات مہنگی ہونے سے خریدنے کی سکت بھی ختم ہوگئی ہے ،مہنگی ادویات کی وجہ سے ہماری زندگی بھر کی جمع پونجی ختم ہوگئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پمز

ہسپتال کے ڈاکٹر نے ایک دن قبل 15 روز کیلئے ادویات لکھ کر دیں جس کا میڈیکل سٹور والے نے60 ہزار کا بل تھما دیا ،اہلیہ کو روزانہ10 ہزار کا انجکشن لگتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسی ڈاکٹر نے پانچ انجکشن لکھ کر دیئے ۔انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں اور ایک ہوٹل پر کام کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں ،اہلیہ کے علاج کیلئے اپنی ساری زندگی کی جمع پونجی خرچ اور جائیداد فروخت کر دی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…