جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ماسک نہ پہننے پر پیٹرول پمپ میدان جنگ بن گیاخواتین لڑ پڑیں، ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی‎

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020 |

ماسک نہ پہننے پر پیٹرول پمپ میدان جنگ بن گیاخواتین لڑ پڑیں، ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو گئی‎مانچسٹر (آن لائن) برطانیہ میں ماسک پہننے سے انکار پر دو گروپس آپس میں دست و گریباں ہوگئے، پیٹرول پمپ میدان جنگ بن گیا، خواتین نے بھی خوب پنجہ آزمائی کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے

مطابق  انگلیڈ کے شہر مانچسٹر میں ایک پیٹرول پمپ پر اس وقت ہنگامہ شروع ہوگیا جب گاڑی میں پیٹرول بھروانے کے دوران دوگروپس آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ مانچسٹر اسٹریٹ اولڈھم کا یہ علاقہ کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے، جس کے سبب لوگ خوف کا بھی شکار ہیں۔دونوں جانب سے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم از کم ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں وہ لگ بھگ 40 سال کے عمر کے ایک جوڑے پر حملہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ان دونوں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے ہیں۔ویڈیو میں جس خاتون پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا ہے اسے یہ چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ طبی لحاظ سے کمزور ہے اور تم لوگوں نے ماسک پہننے سے انکار کردیا۔فوٹیج کا آغاز دو خواتین کے قریب بھوری رنگ کے بالوں والی ایک خاتون کے ساتھ جھگڑے سے ہوا جبکہ اس کا ساتھی سرخ رنگ کی شرٹ میں ایک اور مرد سے گفتگو کررہا ہے، خواتین نے ماسک پہننے سے انکار کے بعد کچھ تکرار کی اور اس خاتون پر مکوں کی بارش کردی۔تھوڑے ہی فاصلے پر سرخ رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے شخص نے پاس کھڑے آدمی کو مکے مارنا شروع کردئیے اور دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ اس حوالے سے گریٹر مانچسٹر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…