جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

شہباز شریف کی عدالت پیشی ، دھکم پیل ،نیب کا بس چلے تو میرے ساتھ کیا کرے گا ، شہباز شریف کا حیران کن دعویٰ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور ( آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے کیسز مجھ پر ڈال دے۔احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر شہباز شریف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین ان کا منصوبہ ہے، منصوبے میں قومی خزانے کے اربوں روپے بچائے،

اس منصوبے کو چار سال تک جان بوجھ کر روکا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ 72 سال میں پہلی بار بڈنگ انتہائی سستی کروائی اور 81 ارب روپے کی رقم بچائی۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے کیس مجھ پر بنا دیں۔شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں اور وکلا میں کشیدگی کے باعث عدالت میں دھکم پیل بھی ہوئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…