منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

پولیس کے اتنے افسران و اہلکار جرائم میں ملوث، وزارت داخلہ کی رپورٹ میں انکشاف

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کے اجلاس میں وزارتِ داخلہ نے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 5 سال میں اسلام آباد پولیس کے 102 افسران و عہدیداران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس عہدیداران کے خلاف 72 فوجداری مقدمات درج کیے گئے۔اسلام آباد پولیس

کے ان عہدیداران کے خلاف 9 مقدمات منسوخ ہوئے اور 9 مقدمات زیرِ تفتیش ہیں، 2 انسپکٹر، 5 ایس آئی، 16 اے ایس آئی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے7 ہیڈ کانسٹیبل، 69 کانسٹیبل بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائیگئے ہیں، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عہدیداران کو چھوٹی بڑی سزا ہوئی۔مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 14 پولیس عہدیدارن معطل ہیں، 10 کے خلاف انکوائری جاری ہے، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 46 پولیس افسران کو بری کیا گیا ہے۔مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 22 پولیس افسران کو بڑی سزا دی گئی، مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 1 انسپکٹر، 1 ایس آئی، 5 اے ایس ا?ئی، 3 ہیڈ کانسٹیبلز، 9 کانسٹیبلز کو نوکری سے برخواست کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے 1 کانسٹیبل کو 3 سال رخصت پر بھیجا گیا، 10 افسران کو چھوٹی سزا دی گئی، 1 ہیڈ کانسٹیبل اور 4 کانسٹیبلز کو 1 سال ملازمت سے جبری رخصت پر بھیجا گیا۔سینیٹ میں جمع کرائے گئے وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے 3 کانسٹیبلز کو 2 سال جبری رخصت پر بھیجا گیا، 2 اے ایس آئی پر عدالت نے جرمانہ عائد کیا۔  5 سال میں اسلام آباد پولیس کے 102 افسران و عہدیداران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس عہدیداران کے خلاف 72 فوجداری مقدمات درج کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…