جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس،ریٹائرمنٹ کی عمر45سے بڑھا کر50سال کرنیکی منظوری

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت 90شاہراہ قائداعظم پرپنجاب ایمرجنسی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ریسکیو 1122سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ریٹائرمنٹ کی عمر45سال سے بڑھا کر50برس کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں دوران تربیت ریسکیورز کو قواعدو ضوابط کے

تحت تنخواہ اوردیگر مراعات دینے اور3235افسروں اورعملے کوقواعدوضوابط کے مطابق ریگو لر کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلند عمارتوں،پلازوں اور شاپنگ مالز میں ایمرجنسی اخراج کے راستے ہر صورت رکھے جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عمارتوں کی جامع انسپکشن کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ عمارتوں کے قریب ہائیڈرنٹس لگانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ ہائیڈرنٹس سے آتشزدگی کی صورت میں فائر بریگیڈ گاڑیوں کو پانی کیلئے دورنہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک لیکر جائیں گے۔ہر ضلع کو ایمبولینس سروس کیلئے 50موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ 250نئی ایمبولینسیں بھی خریدی جارہی ہیں۔ریسکیو1122کے ادارے کو غیرروایتی انداز سے چلایا جائے گا۔ ریسکیو1122کے افسروں اورعملے کی ترقی کے امورکو جلد حل کیا جائے۔اس ضمن میں پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی ہے، مزید تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔سروس رولزکے حوالے سے معاملات جلد طے کیے جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔انہوں کہا کہ ریسکیو 1122کوسٹیٹ آف دی

آرٹ ادارہ بنانے کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔وزیراعلیٰ نے ریسکیو1122کے امورکو باہمی کوآرڈینیشن کے تحت جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈی جی ریسکیو1122کے عہدے کیلئے ڈاکٹر رضوان نصیرکو مزید 6ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئے ڈی جی کا تقرر قواعد و ضوابط کے مطابق 6ماہ کے اندر ہر صورت یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو

ڈاکٹر رضوان نصیرنے اقوام متحدہ کی جانب سے ریسکیو ٹیم کو ملنے والی شیلڈ پیش کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ریسکیو 1122کی کارکردگی کی تعریف کی اورمزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس سے 6لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوئے۔اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت، اراکین پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، خدیجہ عمر،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…