جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ڈی ایم کے وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، بھارت کیوں نوازشریف سے اتنی محبت کررہا ہے؟نواز شریف نے چھپ کر کس بھارتی لیڈر سے ملاقات کی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید ہے کہا ہے کہ بھارت کیوں نوازشریف سے اتنی محبت کر رہا ہے؟پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، پاکستان اور عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے،عمران خان کی کوئی کرپٹ نہیں، وہ دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال سکتے ہیں، نوازشریف کے حوالے سے

وزارت داخلہ نے برطانیہ خط لکھا ہے، اگرضرورت پڑی تونوازشریف کو لینے خود عمران خان جائیں گے۔ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، بھارت کا ایسا کونسا گریٹر گیم ہے جس میں عمران خان رکاوٹ ہے۔مراد سعید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وجہ تھی 54 سال تک یو این میں کشمیر پر بحث نہیں ہوئی، نواز شریف بھارت جاتا تو حریت رہنمائوں سے ملاقات نہیں کرتا تھا، حریت رہنمائوں سے ملاقات نہ کر کے اذپ نے فائدہ پہنچایا یا نقصان؟انہوں نے بھارتی معروف صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برکھا دت لکھتی ہے کہ نواز شریف نے کٹھ منڈو میں چھپ کر مودی سے ملاقات کی۔مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کی تقسیم کی خواہش رکھنے والوں کو شکست فاش دینا ہے، پاکستان اور عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریہ کو وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے رکھا، پاکستان دنیا میں سیاحت سے جانا جانے لگا ہے، عمران خان نے ختم نبوت کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا، پاکستان کی قربانیاں دنیا کے سامنے رکھی گئیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی طیارے گرائے گئے، انہیں پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت،

کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والا بھارت، پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر سازشیں کرنے والا بھارت، کیا وجہ ہے کہ بھارت ایک دم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتا ہے، بھارت نے جب بھی پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھا اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت

ایک دم بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا، عمران خان کی کوئی کرپٹ نہیں، وہ دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال سکتے ہیں۔مرادسعید نے کہا کہ فیٹف کے متعلق قانون سازی میں اپوزیشن نے این آر او مانگا، اپوزیشن نے فیٹف پر پارلیمان میں بیٹھ کرمخالفت کی، جس سے ملک کو نقصان ہوا، بھارت فیٹف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنا چاہتا ہے۔مراد سعید نے بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ

بھارت گاندھی کا انڈیا نہیں رہا، یہ نئے دور کے ہٹلر کا بھارت ہے، بابری مسجد، سمجھوتہ ایکسپریس پر بھارت میں خاموشی ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرموں کو چھوڑ دیا گیا، اس پر کسی نے کچھ کہا؟ راہول گاندھی کو ایئرپورٹ پر روکا جاتا ہے، کشمیر نہیں جانے دیا جاتا، کیا آپ نے اس پلیٹ فارم سے کوئی بات کی؟ مودی کی سوچ

کو بڑھاوا دے کر آپ کس کو فائدہ پہنچا رہے ہیں؟۔اْنہوںنے کہاکہ پاکستان افواج اور عوام نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، افواج پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے حوالے سے وزارت داخلہ نے برطانیہ خط لکھا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگرضرورت پڑی تو نوازشریف کو لینے خود جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…