جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت امریکا کیساتھ سیٹیلائٹ تک رسائی کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میزائل اور ڈرونز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ سیٹیلائٹ تک رسائی کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ  کے مطابق اس معاہدے سے بھارت کو مختلف فضائی اور میدانی ڈیٹا تک رسائی کا

موقع ملے گا جس کا مقصد چین کی عسکری طاقت کا مقابلہ کرنا ہے۔ معاہدے کا اعلان ممکنہ طور پر اگلے ہفتے امریکی سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری دفاع کے دورہ بھارت کے دوران کیا جائے گا جہاں وہ اپنے بھارتی ہم منصبوں سے مذاکرات کریں گے۔امریکی کمپنیوں نے بھارت کو 2017 سے اب تک 21 ارب ڈالر سے زائد کا اسلحہ فروخت کیا ہے اور امریکی حکومت بھارت پر فوجی آلات کے بہتر استعمال کے لیے حساس معلومات کے تبادلے کا معاہدہ کرنے پر زور دیتی رہی ہے۔بھارتی کابینہ نے معاہدے کے حتمی مسودے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق امریکا اور بھارت کے درمیان پہلے ہی خفیہ اطلاعات کا تبادلہ ہو رہا ہے اور خاص کر خطے میں چین کی سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…