سندھ کے مگرمچھ حاملہ خواتین کی صحت کیلئے مختص ڈیڑھ ارب روپے کی مچھلیاں کھا گئے

24  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں غذائی قلت اور پیدائشی طور پر چھوٹے قد کی بیماری کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی غریب و مسکین ماں کی صحت اور خوراک کیلئے ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کو1.5 ارب روپے کے فنڈز مہیا کیے

جن سے سندھ کی خواتین کو مچھلیاں کھلائے جانے کا منصوبہ تشکیل پانا تھا، منصوبے کے مطابق سندھ حکومت نے 22 اضلاع میں مچھلیوں کی افزائش کیلئے 1208فارمز یا تالاب بنانے تھے جن سے علاقے کی خواتین کو مچھلیاں مہیا ہونی تھیں۔نجی ٹی وی سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے فنڈز ملنے کے 4 ماہ کے عرصے میں ڈیڑھ ارب روپے خرچ کردیئے ہیں مگر اب تک چند اضلاع میں برائے نام اس منصوبے پر کام ہوا ہے ، محکموں کے افسران نے یہ ڈیڑھ ارب روپے ہڑپ کرلیے ہیں، کوئی بتانے کیلئے تیار نہیں ہے کہ پیسے کہاں خرچ ہوئے اور اب تک کتنی خواتین اس منصوبے سے مستفید ہوئی ہیں۔جب اس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر تالپور صاحب سے متعدد بار رابطہ کرنے اور منصوبے سے متعلق معلومات لینے کی کوشش کی گئی مگر کسی قسم کا جواب موصول نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…