جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نیا ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ، آبی ذخائر کی طرح ملک کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا، اتنے میگاواٹ سستی بجلی بھی حاصل ہو گی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سیلاب کے موثر کنٹرول اور سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے واپڈا روہتاس ڈیم تعمیر کرے گا۔ یہ بات چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں واپڈا کے سینئر آفیسرز نے شرکت کی۔اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ دوسرے آبی ذخائر کی طرح روہتاس ڈیم بھی ملک کو سیلاب

کی تباہ کاریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ اِس منصوبے کی بدولت سیلابی پانی کو بھی ذخیرہ کیا جائے گا، جس کے ذریعے اضافی زمین زیر کاشت لائی جاسکے گی۔انہوں نے متعلقہ آفیسرز کو ہدایت کی کہ اِس ڈیم کی تعمیر سے متعلق تمام سٹڈیزاور دیگر امور ترجیحی طور پر مکمل کئے جائیں۔ چیئرمین واپڈا نے ملک میں پانی کے وسائل سے بھر پور استفادہ کرنے کے لئے واپڈا کی کثیر جہتی حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اِس وقت ملک میں پانی کے متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں اور اِن پر تعمیراتی کام کی پیش رفت تسلی بخش ہے۔ اِن زیر تعمیر منصوبوں میں مہمند ڈیم، دیا مر بھاشا ڈیم، کرم تنگی ڈیم (سٹیج۔ون) اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (سٹیج۔ون)شامل ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ روہتاس ڈیم کی سائٹ ضلع جہلم میں دینہ شہر سے ساڑھے 7 کلو میٹر جنوبی سمت دریائے جہلم کے معاون دریائے کاہان پر روہتاس فورٹ کے قریب واقع ہے۔ منصوبے کے بنیادی مقاصد میں سیلاب پر قابو پانا، سیلاب کے پانی کو ذخیرہ کرنا اور کم لاگت پن بجلی کی پیداوار شامل ہیں۔ منگلا ریزر وائر سے ایک لنک چینل کے ذریعے اضافی اور سیلابی پانی کو روہتاس ڈیم تک منتقل کیا جائے گا۔ پراجیکٹ سٹڈیز کے مطابق اِس ڈیم میں دو سے تین ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا جبکہ منصوبے کی بدولت 100 میگاواٹ سستی پن بجلی بھی پیدا ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…