اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر پرویزمشرف نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں ماتحت عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراءکو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔پرویز مشرف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی خصوصی عدالت کی ہدایت پر بننے والے میڈیکل بورڈ نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں سفر کرنے سے منع کیا اور اسی بنیاد پر خصوصی عدالت نے انہیں حاضری سے استثنٰی دیا ہے۔ اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے مذکورہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ماتحت عدلیہ کےاحکامات کو کالعدم اور درخواست گزار کو مذکورہ مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنٰی دیا جائے۔واضح رہے کہ قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے 19 جون کو پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
عبدالرشید قتل کیس میں پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































