جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

کسی کو چھٹی نہیں ملے گی، سندھ حکومت کا آئی جی سمیت تمام سینئر افسران کی چھٹی منظور نہ کرنے کا فیصلہ، تمام افسران کو کام جاری رکھنے کی تلقین

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک+ این این آئی) محکمہ اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ سمیت تمام سینئر افسران کی چھٹی کی درخواستیں رد کر دی گئی ہیں اور انہیں کام جاری رکھنے کی تلقین کی گئی ہے، کسی افسر کو کوئی چھٹی نہیں ملے گی تمام افسران معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ سندھ پولیس کے متعدد اعلی افسران نے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کے معاملے

پر چھٹیوں کی درخواست دے دی۔صوبائی پولیس کے 2 اے آئی جیز، 7 ڈی آئی جیز اور 4 ایس ایس پی نے انسپکٹر جنرل (آئی جی)سندھ پولیس مشتاق مہر کو چھٹیوں کی درخواستیں جمع کرا دیں۔اے آئی جی اسپیشل برانچ نے 60 روز کی چھٹی کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس، اے آئی جی فرانزک سائنس ڈویڑن ڈکٹر سمیع اللہ سومرو، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ثاقب اسمعیل میمن، ڈی آئی جی حیدر آباد نعیم احمد شیخ، ڈی آئی جی غربی کراچی کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان قائنمخانی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد، ڈی آئی جی جنوبی کراچی جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ قمر الزمان، ایس ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ توقیر محمد نعیم، ایس ایس پی شرقی کراچی ساجد عامر سدوزئی، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل عبداللہ احمد اور ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے چھٹیوں کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کاو نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے افسرراجہ عمر خطاب چھٹیوں پر چلے گئے ہی، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر جمیل احمد بھی چھٹیوں کی درخواست دینے والوں میں شامل ہیں۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ جن کے پاس کیپٹن صفدر کا کیس تھا وہ بھی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ڈی آئی جیز کے بعد ایس ایس پیز نے بھی چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے،

ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی)عبداللہ احمد نے بھی چھٹی کی درخواست دی ہے جب کہ ایس ایس پی ساو تھ شیراز نذیر، ایس ایس پی ویسٹ انویسٹی گیشن حسام بن اقبال، ایس ایس پی کورنگی اور ایس ایس پی سینٹرل عارف راو اسلم نے بھی چھٹیوں کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں۔کراچی کے علاوہ حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر علاقوں کے ایس ایس پیز بھی ایک ماہ کی

چھٹیوں پر چلے گئے ہیں، چھٹیوں پر جانے والوں میں شکار پور،گھوٹکی لاڑکانہ، کشمور، جیکب آباد کے بھی ایس ایس پیز شامل ہیں۔ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی، ایس ایس پی شہداد کوٹ عمران قریشی، ایس ایس پی حیدر آباد عدیل چانڈیو، ایس ایس ایس پی سکھر عرفان سموں بھی چھٹیوں کی درخواست دینے والوں میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ا یس ایچ او نیپیئر ماجد علوی،ایس ایچ

او شارع نورجہاں امداد خواجہ،ایس ایچ او شاھراہ فیصل افتخار آرائیں، ٹیپوسلطان تھانے کی خاتوں ایس ایچ او شرافت خان اور ایک تھانے کے ہیڈ محرر حکمت اللہ نے بھی چھٹی کی درخواست جمع کرادی ہے۔تمام اعلی افسران سمیت پولیس ہلکاروں کی جانب سے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کو لکھی گئی درخواست ایک جیسی لیکن علیحدہ علیحدہ درخواستوں میں کہا گیا

ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف حالیہ مقدمے کے اندراج کے معاملے میں کام میں بے جا مداخلت ہوئی اور پولیس کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے پولیس افسران و ملازمین دل برداشتہ اور افسردہ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دباؤ کے اس ماحول میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی مشکل ہے اور اس دباؤ سے نکلنے کے لیے رخصت درکار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…