اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر رہنما اعتراز احسن نے کیپٹن (ر) صفدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس فعل سے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے، مزار کے تقدس کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں نہال ہاشمی انہیں روکنے کی کوشش کررہے تھے اور وہ
پریشان تھے کہ یہ ہو کیا رہا ہے، جرم تو ہوا ہے قانون کو اپنا راستہ لینا چاہئے تھا۔ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سندھ حکومت ایف آئی آر واپس لینے کا حق رکھتی ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت آج نہ ہوتی تو چار دن بعد ہوجاتی اس پر کسی کو پریشان نہیں ہونا چاہئے لیکن مزار کے تقدس کی پامالی تو کی گئی ہے۔