اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سری لنکا کے خلاف پالی کیلے میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے اور سیریز میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹاپ آرڈر ناکام رہا ہے۔اظہر علی نے ایک بار پھر مشکل حالات میں ذمہ داری سے بلے بازی کی
اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے تھے۔اس وقت کریز پر اظہر علی اور سرفراز احمد موجود ہیں اور پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے اب بھی مزید 158 رنز کی ضرورت ہے۔سری لنکا کے 278 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تو صرف 32 رنز کے مجموعی سکور پر شان مسعود 13 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔پاکستان کو 40 رنز پر دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یونس خان صرف تین رن ہی بنا سکے اور رن آو¿ٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ کے لیے اظہر علی اور اسد شفیق کے درمیان 46 رنز کی شراکت ہوئی جس کا خاتمہ اسد شفیق کے 15 رنز پر آو¿ٹ ہونے کے بعد ہوا۔
پالی کیلے: ٹاپ آرڈر پھر ناکام، پاکستان مشکل میں
4
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں