اسلام آباد (این این آئی)ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی ختم کر دی گئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ معروف چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کی غیراخلاقی مواد پرقابو پانیکیاقدامات کی یقین دہانی کے بعد
پی ٹی اے اتھارٹی کیاجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہے اور اس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسیاکانٹس معطل کرنیکامقامی نظام بنادیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی گئی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔