اسلام آباد(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں آذر بائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر آذری عوام اور ان کے صدر کو مبارک باد کا پیغام دیا۔وزیر اعظم نے ٹویٹ میں
آرمینیا کے ساتھ حالیہ تنازع پر لکھا کہ پاکستان نگورنو کاراباخ کا حل یو این قرارداد کے مطابق چاہتا ہے، انھوں نے لکھا کہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے پر ہم آذربائیجان کی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نگورنو کاراباخ کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کے لئے آذربائیجان کے شانہ بشانہ ہے۔اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے اپنی علاقائی سالمیت کا بہادری سے دفاع کرنے پر آذربائیجان کی افواج کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے آذربائیجان کے صدر اور عوام کو ان کے یوم آزادی کی مبارکباد بھی دی۔وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یوم آزادی کے موقع پر میں آذربائیجان کے صدر اور برادرانہ عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم اپنی جغرافیائی سالمیت کا پوری جرات سے دفاع کرنے والی آذری فوجوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان سلامتی کونسل کی قرارداوں کی روشنی میں نگورنو کاراباخ کے حل کیلئے آذربائیجان کے ساتھ ہے۔