لاہور(این این آئی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا مہنگائی کے خلاف نوٹس لینے کے اعلان کے بعدپہلے ہفتے اب تک آٹا ،چینی مافیا نے آٹا مزید 5روپے اور روٹی کی قیمت میں 2روپے تک کا اضافہ کرکے عوام کو تبدیلی کی جانب گامزن کردیا ہے،
قیام پاکستان کے بعد 2018ء تک آٹا کی قیمت 35روپے تک پہنچی جبکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی دو سالہ کار کردگی نے اسے 88روپے تک پہنچا دیا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں، لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں، گیس اور بجلی کے بل ادا کرنا لوگوں کے بس میں نہیں رہا حتیٰ کہ ادویات بھی لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں اور اب آل پارٹیز اشرافیہ نے عوام کے حقوق کا نعرہ لے کر اپنے معاملات حل کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے اسے مزدور،کسان اور محنت کشوں نے رد کردیا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ برابری پارٹی عوام کو مہنگائی اور خود ساختہ بحرانوں سے بچانے کے لیے اپنے وسائل کے اندر رہ کر کام کررہی ہے اور ہمارا عزم صرف یہ ہی ہے کہ جب تک عام آدمی مزدور،کسان اور طلباء اپنے حقعق کی خاطر سیاست کے خار زار میں قدم نہیں رکھیں گئے اس وقت تک اشرافیہ ان کے حقوق کو تسلیم نہیں کرئے گی صرف چہرے بدلتے رہیں گے نظام نہیں بدلے گا اصل میں مسائل کا حل اشرافیائی نظام کی تبدیلی میں ہے۔