اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوجوان نے فرانس میں حضورؐ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کوقتل کر دیا ‎

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی) فرانس میں کلاس روم میں گستاخانہ خاکے دکھانے والے استاد کو نوجوان نے جہنم واصل کر دیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام 5 بجے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمال مغربی علاقے میں اسکول کے باہر پیش آیا جہاں نوجوان نے

’تاریخ‘ کے ایک استاد کو اس حرکت پر جہنم واصل کر دیا۔رپورٹس کے مطابق استاد نے کلاس روم میں گستاخانہ خاکے دکھائے تھے اور ساتھ ہی اس پر بحث بھی کرائی تھی۔فرانسیسی ٹیررازم پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پولیس نے نوجوان کو جائے وقوع کے قریب ہی گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جب کہ اس سے رابطے میں رہنے والے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔دوسری جانب عدالتی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 18 سالہ نوجوان کا تعلق چیچنیا سے تھا۔حکام نے بتایا کہ مارے گئے 47 سالہ استاد کا نام سیموئیل پاٹی ہے تاہم چیچن نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے اور چند گھنٹوں بعد ہی وزیراعظم کے ہمراہ اسکول کا دورہ بھی کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر توہین آمیزخاکے شائع کیے تھے۔میگزین کی جانب سے شائع کیے گئے توہین آمیز خاکے وہی ہیں جن کے ردعمل میں 7 جنوری 2015 کو اس میگزین پر حملہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…