اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فیکٹری ملازمین نے آٹے کی تقسیم اور معیار چیک کرنے کیلئے آنیوالے ٹائیگر فورس کے2رضاکاروں کی جوتوں اور لاٹھیوں سے پٹائی کردی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فلور مل ملازمین اور منیجر نے ملکر مبینہ طورپر ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی پھینٹی لگادی، مذکورہ واقعہ باجوڑ میں پیش آیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے یوسف دانش، اسداللہ خان اور دیگر نے بتایاکہ باجوڑ فلور ملز

کی انتظامیہ نے ان کے دو سینئر ساتھیوں حضرت حبیب اور صلاح الدین کو مل کے اندر ہی مارا، دونوں آئی ایس ایف کے بھی ممبر ز ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ ان کے ساتھی سبسڈی پر ملنے والے آٹے کی تقسیم کا معاملہ دیکھنے گئے تھے کہ مل منیجر اور ورکرز نے انہیں جوتوں اور لاٹھیوں سے پیٹنا شروع کردیا، وہ دونوں انتظامی حکام کی ہدایت پر مل گئے تھے تا کہ آٹے کی تقسیم اور اس کے معیار کو دیکھا جاسکے ۔ آئی ایس ایف عہدیداران نے یہ بھی الزام لگایا کہ دونوں کو اس وقت پیٹا گیا جب انہوں نے آٹے کے معیار کی شکایت کی ، دونوں زخمی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال خار میں شفٹ کردیئے گئے ،پولیس نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ مل منیجر کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…