لاہور(نیوز ڈیسک)بولر محمد عامر ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران زخمی، ان کے پاو¿ں میں فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کی سزا بھگتنے والے محمد عامر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں زخمی ہوئے۔ وہ سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔ سوئی سدرن ٹیم کے مینجر سعید محمد کے مطابق ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر کو تین ہفتے کے آرام کی ہدایت کی ہے۔ میچ کے دوران ایک فیلڈر کی تھرو پکڑنے کی کوشش میں گیند ان کے پاو¿ں پر جا لگی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔محمد عامر پر انٹرنیشنل کرکٹ میں شرکت پر پابندی کی سزا ستمبر میں ختم ہو رہی ہے۔ آئی سی سی نے ان پر ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے پر پابندی ختم کر دی ہے۔ امکان ہے کہ وہ ستمبر میں ہی پاکستانی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے تاہم اس سے قبل انہیں اپنی فارم اور فٹنس کا ثبوت دیناہوگا