اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کارکنوں کو جلسہ گاہ میں جانے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں پر برس پڑیں ۔ انہوں اہلکار کو کھری کھری سنادیں ، رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ آپ کی جرات کیسے ہوئی راستہ روکنے کی جبکہ اہلکار یہی کہتا رہا کہ
میں نے راستہ نہیں روکا لیکن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے ورکرز کو تنگ کر رہے ہیں ۔ مریم اورنگزیب کی کارکنوں کو روکنے پر جلسہ گاہ میں تعینات اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے بند دروازے کھلوا دیے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو پانی تک جلسہ گاہ کے اندر لے جانے نہیں دے رہی۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے کارکنا آپس میں لڑ پڑے ، پی ڈی ایم کے جلسے کےلیے جناح گراؤنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی آمد سلسلہ جاری ہے۔گوجرانوالہ اسٹیڈیم کے اندر لیگی اورجےیوآئی کارکنان کا آپس میں لڑ پڑے ، لیگی کارکن زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے کارکن کی جانب سے لیگی کارکن کو کرسی سے اٹھنے کا کہا گیا لیکن وہ نہ مانا جس کے بعد لیگی کارکنوں اور جے یو آئی کے کارکنان میں لڑائی ہو گئی ۔ جلسہ گاہ میں ایک مقام پرسیاسی کارکن آپس میں جھگڑ پڑے، آپس میں گتھم گتھا کارکنوں نےایک دوسرے پرتھپڑوں کی بارش کردی جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور رضا کاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن آج گوجرانوالا کے جناح اسٹیڈیم میں پاور شور کررہی ہے اور جلسے سے مریم نواز، بلاول، فضل الرحمان و دیگر رہنماخطاب کریں گے۔