لاہور (آن لائن) لاہور پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں نکالی جانے والی الگ الگ ریلیوں کو سکیورٹی فراہم کی، مریم نواز کی ریلی پر 1 ایس
پی، 6 ڈی ایس پی اور 612 ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی کے امور انجام دیئے جبکہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی کے ہمراہ 1 ایس پی، 3 ڈی ایس پی، 250 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔