ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

آل پاکستان انجمن تاجران بھی میدان میں آ گئی، حکومت مخالف تحریکوں کی حمایت کا اعلان

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت مخالف تحریکوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ معیشت اور معاش کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، حکومت کو ہٹانے کی ہر تحریک کا حصہ بننا پاکستان کی عظیم خدمت ہوگی۔ لاہور

میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ مہنگائی حکومت کی غفلت اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بڑھی اور مہنگائی بڑھانے والے مافیاز حکومت کی بغل میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے مایوس ہوکر اپوزیشن کی چھتری تلے پناہ مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں، حکومت معیشت اور معاش کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، حکومت کو ہٹانے کی ہر تحریک کا حصہ بننا پاکستان کی عظیم خدمت ہوگی۔انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نے مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس کے استعمال کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شیرو اور ٹائیگر فورس غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…