روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی نے پاکستانیوں کے لئے 30 ہزار سے زائد ورک ویزوں کے اجراء کا اعلان کر دیا، یہ خوشخبری اٹلی میں موجود پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے سنائی، نجی ٹی وی چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ اٹلی نے پاکستانی ورکرز کے لئے ورک ویزا کی اجازت دے دی ہے، رواں سال 30 ہزار سے زائد ورک ویزے جاری کئے جائیں گے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ اس پیشکش
سے زراعت، سیاحت، تعمیراتی اور فریٹ کے شعبے سے وابستہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی ورکرز اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی سے گزشتہ مالی سال میں 142 ملین ڈالرز بطور ترسیلات زر بھیجے گئے۔ وہاں مقیم پاکستانیوں کا بھی اٹلی حکومت سے مطالبہ تھا کہ پاکستانیوں کو ورک ویزے جاری کئے جائیں۔