کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر
پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار حاضر نہ ہوا، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ ملک میں تقریبا دو کروڑ سے زائد افراد ٹک ٹاک ایپلی کیشن کواستعمال کرتے ہیں۔ ٹک ٹاک پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔ چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کررہے ہیں، ان کی آئی ڈی کو بلاک کیا جائے۔درخواست گزار کے مطابق تمام اکائونٹ چلانے والوں کے اکائونٹ بند کرنا ٹھیک نہیں۔ چند لوگوں کی جانب سے ٹک ٹاک کے غلط استعمال کی سزا دو کروڑ صارفین کو نہیں دی جاسکتی۔ ٹک ٹاک پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔