بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مرغیاں اور بکریاں پالنے کی ترکیب حکومت نے 37کروڑ روپے صرف کردیئے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے صوبے کے چند دیہی اضلاع میں عوام کو مرغیاں اور بکریاں پالنے کی ترکیب بتانے پر 37 کروڑ روپے صرف کردیئے۔حکومت کو خواتین کو مرغیوں اور بکریوں کی فراہمی پر 5 سالوں میں ڈیڑھ ارب روپے صرف کرنے تھے تاہم اس پیکیج میں

سے گزشتہ 27 ماہ میں صرف اس بات پر 37 کروڑ روپے خرچ کردیئے گئے کہ مرغیاں اور بکریاں کیسے پالی جائیں، اس آگاہی مہم پر 5 سالوں میں 33 کروڑ روپے صرف ہونے تھے لیکن تقریبا نصف عرصے میں ہی اس بجٹ سے 4 کروڑ روپے اضافی خرچ کردیئے گئے۔اس پیکیج کے تحت اب تک تقریبا 86 کروڑ روپے مالیت کی مرغیاں اور بکریاں تقسیم کی گئی ہیں تاہم یہ کام صوبے کے صرف 10 اضلاع میں ہی کیا جاسکا ہے۔اس حوالے سے ایک این جی او نے سندھ اینٹی کرپشن اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیڑی اتھارٹی کو درخواست دی ہے۔اینٹی کرپشن نے درخواست پر تفتیش شروع کی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر کیس کی فائل بند کردی گئی۔سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیڑی اتھارٹی نے اس مہم کو خلاف قانون قرار دے کر ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔درخواست گزار این جی او نے بتایاکہ اس نے اینٹی کرپشن کو ثبوت فراہم کردیے ہیں اور اس حوالے سے کارروائی کے منتظر ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…