بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے قبل ہی حکومتی وکٹیں گرنے لگیں عثمان بزدار سے ناراض معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے قبل ہی حکومتی وکٹیں گرنے لگیں، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور تحصیل جتوئی سے تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار خرم لغاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

خرم لغاری نے شکوہ بھی کیا کہ انکے حلقے میں دریا کے شدید کٹاو کا نوٹس ہی نہیں لیا گیا۔دریں اثنا تحریک انصاف کے رہنما نے ترقیاتی کام نہ ہونے خاموشی توڑ دی ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں حکومتی رکن نور عالم خان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے میرے حلقے کا کوئی کام بھی نہیں ہو رہا ، میرے حلقے میں ایم پی ایز کے کام ہو رہے ہیں جبکہ میں حکومتی جماعت کا ایم این اے ہوں لیکن میرا کوئی کام نہیں ہو رہا ،حلقے کے لوگ مجھے گالیاں دیے ہیں ، ہم کشتیاں جلا چکے ہیں اگلے الیکشن میں دیکھیں گے کیاکرنا ہے،کسی ادارے میں غلط کام ہو تو سربراہ ذمہ دار ہے، کوئی وفاقی وزیر کرپشن کرے تو وزیراعظم کو بھی ملوث سمجھاجائے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ لوگ آج بھی تحریک انصاف کی حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں لیکن کام تو دو ر کی بات میں اپنے حلقے میں لوگو ں کے سامنے جاتا ہوں تو مجھے گالیاں پڑتیں ، مجھ سے طرح طرح کے سوال پوچھے جاتا ہیں میرے پاس انہیں تسلی کے علاوہ دینے کیلئے کچھ نہیں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…