جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی پہلی پبلک الیکٹرک بائیک متعارف کرادی گئی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی پہلی پبلک الیکٹرک بائیک متعارف کرادی گئی۔ بدھ کو وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ایزی بائیک کا افتتاح کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بڑھتے مسائل میں ایزی بائیک ایک خوشگوار اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ماحول

دوست یہ بائیک خاص کر ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بہترین سہولت بنے گی،وزارت آئی ٹی عوامی خدمات اور سہولیات کے ہر منصوبے کی بھرپور سہولت کار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ویڑن میں برقی سواریوں کا نمایاں حصہ ہو،ایزی بائیک کا خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ہو گا۔امین الحق نے کہاکہ عام لوگوں کو ایزی بائیک کی سہولت سے بہت فائدہ ہوگا، ایزی بائیک کا پائلٹ پراجیکٹ ابتداء میں اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا،راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشنز کے اطراف میں یہ موجود ہوں گی،ایزی بائیک کے چارجز 5 روپے فی منٹ ہوں گے،ایک سال کے دوران تمام بڑے شہروں میں ایزی بائیک سروس فراہم کردی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…