لاہور(این این آئی )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے اہلخانہ کو واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیدیا، لاہور کے 412 وفات پانے والے اساتذہ وملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق
لاہور کے سکولوں میں دوران سروس وفات پانے والے 412 اساتذہ و ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملہ کو حل کرنے کے لئے ایجوکیشن اتھارٹی نے ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو فوری طور پر واجبات کی ادائیگی کے لئے اتھارٹی آفس میں درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ابھی تک صرف 85 سکول سربراہان کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو 14 اکتوبر تک وفات پانیوالے ملازمین کی دستاویزات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔