جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

جنت مرزا آخر کار پاکستان چھوڑ کرجاپان ہی کیوں شفٹ ہونا چاہتی ہیں ؟ حیران کن انکشاف‎‎

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی، وہ جاپان منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ‘سوال و جواب کے وائرل ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو سوال کرنے کی دعوت دی، اس ٹرینڈ میں شامل ہوتے ہوئے

جنت مرزا کے مداحوں نے  اپنی پسندیدہ ٹک ٹاکر سے مختلف سوالات کئے جس کے انہوں نے منفرد جواب دیئے۔ایک صارف نے جنت سے پاکستان کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی۔ پاکستان چھوڑنے کی وجہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کی ذہنیت قرار دیا۔جنت مرزا نے سوال و جواب کے دوران ہی بتایا کہ انہیں سید نور کی فلم جس میں انہوں نے بطور مرکزی کردار کام کیا ہے اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔جاپان میں مقیم پاکستانی ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ نومبر میں وطن واپس آئینگیدریں اثنا انسٹاگرام پر ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ سیاہ رنگ کا لباس پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویر میں اْن کے لمبے سنہری بال کھلے ہوئے ہیں اور وہ کھڑکی سے باہر جھانک رہی ہیں۔فوٹو کے ساتھ کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ ’’ہم ذرا بد لحاظ سے ہیں،کم ہی کسی کو راس آتے ہیں‘‘اس کے علاوہ انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ‘مجھ سے سوال کریں،جنت مرزا کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے اْن سے مختلف سوالات کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے اْن سے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی کسی سے پیار کیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘نہیں۔ ‘مراد خان نامی ایک صارف نے جنت سے سوال کیا کہ آپ کی گھر میں زیادہ بانڈنگ کس سے ہے؟ تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے والدہ کا نام لکھا۔ مسکان نامی صارف نے اُن سے سوال کیا کہ ’کیا آپ جاپان شفٹ ہورہی ہیں؟ اس کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ ’جی ، وہ جاپان شفٹ ہورہی ہیں۔ یاد رہے جنت مرزا حال ہی میں جاپان سیرو تفریح کی غرض سے گی تھی لیکن وہ اب مکمل طور پر جاپان میں زندگی بسر کرنے کا سوچ رہی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…