ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ نے اپنے ہی بیٹوں اور پوتوں پر زمین تنگ کر دی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020 |

سکھر(این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے اپنی ہی بیٹوں اور پوتوں پر زمین تنگ کر دی ، بیٹے انصاف و تحفظ کیلئے میڈیا کے پاس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ کے بڑے بیٹے سید شبیر حیدر شا ،سید علی نواز شاہ و دیگر نے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے والد سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والد نے اپنی چھوٹی بیگم کے کہنے پر ہمارے خلاف زیادتیوں اور ظلم کے پہاڑ توڑنا شروع کر دیئے ہیں ہم تین بھائی اور دو بہنوں کی ملکیت جو کہ لندن ، کراچی رحیم یارخان ، خیرپور سمیت دیگر علاقوں میںہے اس ملکیت پر قبضہ کر رکھا ہے ، اوراب پولیس کی مدد سے گاڑی موری ضلع سکھر خیرپور والی زمین اور گھر پر بھی قبضہ کرانا چاہتے ہیں ، سید شبیر شاہ و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں دو پلاٹ فروخت کر کے اپنے والد سید غوث علی شاہ کی کروڑوں روپے کی ادھاری کی رقم ادا کی تھی ضرورت پر رقم مانگنے پر ہمیں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے ، گذشتہ رات خیرپور پولیس کی بھاری نفری نے ہمارے والد سید غوث علی شاہ کے کہنے پر ہمارے گھروں پر چڑھائی کی اور گھر میں موجو د بچوں اور خواتین کو حراساں کر کے مزحمت پر چار گھریلوں ملازم سید علی رضا شاہ ، رفیق احمد ، نعیم شیخ ، عبدالواحید کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے ہمیں خدشہ ہے کہی پولیس انہیں فل فرائی یا ہاف فرائی نہ کردے ۔پریس کانفرنس کندہ نے چیف جسٹس آف پاکستان ، آرمی چیف ، وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…