لاہور( این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پولیس اہلکار کو ڈانٹ پلا دی ۔ شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرپارٹی کے رکن مرزا جاوید کی شکایت پر پولیس اہلکار کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا پرابلم ہے ،
جس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ انہوں نے مجھے دھکے مارے او رمیری بے عزتی کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف نے جب یہ دیکھا تو پولیس اہلکاروں کو ڈانتے ہوئے کہا کہ کسی ایم پی اےکی تو عزت کر لیں، آئندہ ایسا نہ کیجیے گا۔مسلم لیگ ن کےصدر محمد شہباز شریف نےاحتساب عدالت میں پیشکش کی کہ نیب والے اگر ان کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹیز آنا ثابت کردیں تو وہ سرینڈر کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلا وطنی کے دورمیں لندن میں فلیٹس خریدے کیونکہ زندہ رہنے کےلیے کچھ تو کرنا تھا، عدالت نے نیب کو شہباز شریف سے ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کاحکم دے دیا۔نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کررکھا ہے۔