پشاور(آن لائن ) کرونا وباء کے باعث ممکنہ طور پرپرائمری جماعتوں کے سکول کی بندش کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور رپورٹ کی روشنی میںپہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک کے سکولوں کی بندش کا فیصلہ عارضی طور
پر کیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات میدانی اورپہاڑی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق کرونا وائرس نے تعلیمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے کرونا وائرس کے دوسری لہر شروع ہونے کے باعث ممکنہ طور پر پرائمری جماعت کے سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کو بند کرنے کے بارے میں ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم ، صحت سمیت متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے تاہم چھٹی سے میٹرک تک اور میٹرک سے کالجز اوریونیورسٹی کی سطح تک کے تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے کیونکہ چھوٹے بچے زیادہ ترمتاثر ہونے کے امکانات ہیں تاہم تعلیمی اداروں کودوبارہ بند کرنے کی رپورٹس کو پہلے سے ہی وفاق نے مسترد کیا ہے۔