اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی ( ف) کے رہنما حافظ حمداللہ کے بیٹے پاک فوج میں سیکنڈ لیفٹیننٹ بن گئے ، اس موقع پر پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے سابق میجر محمد عارف کی جانب سے معنی خیز سوال پوچھا گیا ہے کہ”اب اپنے بیٹے سے پوچھنا کہ
فوج کا 80 فیصد بجٹ کہاں جاتا ہے؟سابق میجر محمد عارف کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری ٹویٹ میں حافظ حمداللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”سب سے پہلے تو میں حمد اللہ صاحب کو ان کے بیٹے کے سیکنڈ لیفٹیننٹ بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اللہ اسکو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جناب سے درخواست ہے کہ اب اپنے بیٹے سے پوچھنا کہ 80 فیصد بجٹ کدھر خرچ ہوتا ہے ۔ اللہ نہ کرے کہ آپ کو اس کی لاش قومی پرچم میں لپٹی وصول کرنا پڑے،ان کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ ”اس کے پلاٹ بنگلے اور ٹھاٹ خود آنکھوں سے دیکھ لینا ۔ اب جب باپ بن کر اپنے بچے کے حالات دیکھو گے تو مجھے امید ہے آپ کی سوچ میں تبدیلی آے گی، کاش کوئی میری یہ تحریر حمد اللہ تک پہنچا دے،یاد رہے کہ حافظ حمداللہ نے متعدد مواقع پر پاک فوج کو بجٹ میں سے حصہ دینے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ میں سے 80 فیصد حصہ جو پاک فوج کو دیا جاتا ہے ہمیں بتایا جائے کہ وہ 80 فیصد حصہ کہاں خرچ ہوتا ہے؟ ہمیں ایک ایک روپے کا حساب دیا جائے۔