پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آئندہ سال جنوری سے ملازمین کیلئے کونسی سہولت میسر ہو گی دنیا کی بڑی کمپنی نے اپنے ملازمین کیلئے اہم اعلان کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے ملازمین کو مستقل بنیادوں پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحت کے بحران کی وجہ سے مائیکروسافٹ کے اکثر ملازمین فی الحال گھر سے کام کررہے ہیں اور کمپنی کا آئندہ سال جنوری تک امریکا میں موجود اپنے دفاتر کھولنے کا ارادہ نہیں۔

مائیکروسافٹ اب اپنے ملازمین کو ورکنگ ویک کے 50 فیصد سے کم دورانیے کے لیے گھر سے کام کی اجازت دے گا یا مستقل بنیاودں پر گھر سے کام کی منظوری لی جائے گی۔وہ ملازمین جو مسقل بنیادوں پر گھر سے کام کا آپشن منتخب کرتے ہیں وہ دفتر میں مختص کردہ جگہ چھوڑ دیں گے لیکن ان کے پاس مائیکروسافٹ کے دفاتر میں دستیاب ٹچ ڈان اسپیس استعمال کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔اس حوالے سے مائیکروسافٹ کی چیف پیپل افسر نے ملازمین کو جاری ککردہ ایک بیان میں کہا کہ کووڈ-19 کی عالمی وبا نے ہم سب کو چیلنج کیا ہے کہ ہم نئے طریقوں سے سوچیں، رہیں اور کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری ضروریات میں توازن برقرار رکھتے ہوئے اور اپنے کلچر جس میں ہم رہتے ہیں‎، اسے یقینی بناتے ہوئے انفرادی سطح پر کام کرنے کے طریقے میں جس حد تک ممکن ہوا لچک فراہم کریں گے۔اگرچہ زیادہ تر ملازمین آسانی سے 50 فیصد سے بھی کم کام گھر سے کرنے سے مستفید ہوسکیں گے لیکن کچھ کو مستقل بنیادوں پر ورک فرام ہوم پر منتقل کرنا مشکل یا یہاں تک کہ ناممکن ہوگا۔مائیکروسافٹ نے چند کاموں کی نشاندہی کی ہے جن کے لیے کمپنی کے دفاتر تک رسائی کی ضرورت ہے، ان میں ہارڈویئر لیبز، ڈیٹا سینٹرز اور ذاتی طور پر ٹریننگ شامل ہیں۔کمپنی کی جانب سے ملازمین کو گھر سے کام کی اجازت دینے کے بعد معاوضے اور فوائد تبدیل ہوجائیں گے اور ان کا انحصار کمپنی پر انحصار ہوگا۔اس سلسلے میں مائیکروسافٹ، مستقل بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کے ہوم آفس کے اخراجات برداشت کرے گا لیکن جو کوئی مائیکروسافٹ کے دفاتر سے دور جانے کا فیصلہ کرے گا تو انہیں اپنی جگہ تبدیل کرنے کے اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے۔علاوہ ازیں منیجرز کی منظوری کے بغیر کام کے اوقات میں لچک بھی موجود ہوگی اور ملازمین اپنے منیجرز کے ذریعے جزوقتی کام کی درخواست بھی کرسکتے ہیں۔مائیکروسافٹ کا یہ فیصلہ کمپنی کی جانب سے جنوری 2021 تک امریکا میں دفاتر نہ کھولنے کے فیصلے کے کچھ مہینوں بعد سامنے آیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…