بیجنگ(نیوزڈیسک )چین کے صوبے ژجیانگ کی آنجی کاونٹی میں دنیاکے سب سے بڑا ہیلو کٹی تھیم پارک کے دروازے گذشتہ روزباقاعدہ عوام کیلئے کھول دیے گئے ہیں ۔1جولائی سے باقاعدہطورپر عوام کیلئے کھولا جانیوالایہ پارک9اعشاریہ5ہیکڑ رقبے پر محیط ہے جس کی تیاری میں 323ملین ڈالرکی لا گت آئی ہے۔ کارٹون کردار ہیلو کٹی کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس ہیلو کٹی تھیم پارک کو11حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں قدرت کے پانچ عناصر لکڑی،پانی،آگ،دھات اور ارتھ کو ذہن میں پانچ گارڈن زونز ڈیزائن کیے گئے۔اسکے علاوہ اس ہیلو کٹی پارک میں جہاں ہیلو کٹی کی طرح گلابی اور سفید تھیم لیے شاندار ریسورٹ ہے وہیں ہیلو کٹی تھیم فیرس وہیل کے ساتھ ساتھ ہیلو کٹی سے جڑی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں،کھانے پینے کی شاپس اور مووی تھیٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ہیلو کٹی تھیم پارک کے منتظمین کا ماننا ہے کہ دنیا بھر سے ہر سال کم وبیش ایک ملین افرادیہاں کا رخ کریں گے جہاں بچوں کاداخلہ ٹکٹ32سے42ڈالر جبکہ بڑوں کا 42سے52ڈالر تک رکھا گیا ہے۔