بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ایران جوہری معاہدہ کبھی بھی حتمی ڈیل کے قریب نہیں رہا‘ ایرانی وزیر خارجہ

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے وزیرِ خارجہ جاوید ظریف کا کہنا ہے کہ ایران کبھی بھی اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے جامع معاہدے کے قریب نہیں رہا۔انھوں نے یہ بات جمعے کو یو ٹیوب پر اپنے ایک ویڈیو میں کہی۔جاوید ظریف نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی راہیں کھولے گا جن میں مشرقِ وسطیٰ میں شدت پسندی جیسے مسائل بھی شامل ہیں۔ادھر امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدے کے لیے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند ’سخت معاملات‘ پر بات چیت اب بھی باقی ہے۔ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا میں جاری مذاکرات میں کوشش کی جا رہی ہے کہ انھیں سات جولائی کی ڈیڈ لائن تک مکمل کر لیا جائے۔’جوہری مذاکرات میں جبر اور دباؤ کو ختم کیا جائے، ایران معاہدے کے لیے تیار ہے لیکن مذاکرات کار کبھی بھی حتمی نتیجے کے قریب نہیں رہے۔‘ایرانی وزیرِ خارجہ نے اپنے ویڈو پیغام میں جوہری مذاکرات میں’جبر اور دباؤ‘ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا ’ایران معاہدے کے لیے تیار ہے لیکن مذاکرات کار کبھی بھی حتمی نتیجے کے قریب نہیں رہے۔‘جاوید ظریف نے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعاون کرنے کے وعدے بھی کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس نئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے نئی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے اور ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو اس خطرے سے بچا ہوا ہو۔تاہم ایران کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے بی بی سی کی باربرا پلیٹ کا کہنا ہے کہ اب بھی یہی سوال منڈلا رہا ہے کہ کیا ڈیل حقیت میں ہو بھی پائے گی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…