منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن اشتہارات کا نظام تیار، ڈیجیٹل نظام کی جانب بڑی پیش رفت

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا نے ڈیجیٹائزیشن کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن اشتہارات کا نظام بحال کر دیا۔ انٹیگریٹڈ ایڈورٹائزمنٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے جمعہ کے روز کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر

پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ اشتہارات کی آن لائن وصولی، پراسسنگ اور اجراء کا ڈیجیٹل نظام تیار کر لیا ہے۔ جس کابنیادی مقصد سرکاری اشتہارات کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نظام کیلئے سافٹ ویئر محکمہ اطلاعات کے ائی ٹی سیکشن نے بنایا ہے۔ بغیر کسی لاگت کے سافٹ ویئر بنانا کفایت شعاری کی بہترین مثال ہے۔آن لائن اشتہارات کے نظام کی افادیت پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ اب عوام کو سرکاری اشتہارات تک بہتر رسائی میں مدد ملے گی۔ جبکہ کلائنٹ ڈیپارٹمنٹس اور اخبارات کو اس نظام تک محدود رسائی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلنگ اور پیمنٹ سمیت زیادہ تر امور آن لائن ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ ایک خودکار پراسس سے ڈیجیٹلی محفوظ ہوگا۔قبل ازیں معاون خصوصی کو سیکرٹری اطلاعات ارشد خان، ڈائریکٹر جنرل امداداللہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شمس اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی زر علی خان نے نئے نظام کے بنیادی حدوحال اور پرانے نظام سے بہتر ہونے کے حوالے سے بریفنگ دی اور مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا۔ محکمہ اطلاعات کا ذکر کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ اطلاعات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز بنا رہے ہیں کیونکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان خود اس

حوالے سے دلچسپی رکھتے ہیں صوبائی حکومت وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں ای گورننس ممکن بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری اور میڈیا کے لیے تمام تر آسانیاں دینا ہماری ترجیح ہے۔ صوبے میں گڈ گورننس کی بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ ای گورننس کے ذریعے گڈ گورننس کی جانب

بڑھ چکے ہیں۔جبکہ ہم دیگر صوبوں کو بھی آن لائن اشتہارات کے نظام کے حوالے سے تکنیکی تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ انتہائی قلیل وسائل میں بھی محکمہ اطلاعات نے دیگر اداروں کی طرح اپنی کارکردگی بہترین بنائی ہے جو قابل تعریف ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…